پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اللہ نے ہمیں موقع دیا کہ ملک کو فوج کا بہترین چیف دیا ہے، ہمارے چیف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، مودی شکر کرے کہ اس کا لحاذ کیا ورنہ سارے جہاز گراتے۔
بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کہہ کر ملک کو بچایا، یہ نعرہ میں نے نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو کی روح نے لگایا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ نے ہمیں موقع دیا کہ ملک کو فوج کا بہترین چیف دیا ہے، ہمارے چیف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، مودی شکر کرے کہ اس کا لحاذ کیا ورنہ سارے جہاز گراتے، خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتے ہیں لیکن مودی ہمارے آرمی چیف، ایئر فورس چیف اور وزیر اعظم جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن کوئی ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالے گا تو ماریں گے، کوئی ہماری دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوا دے گا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اس دن کی تیاری کر کے بیٹھیں گے کہ ہو سکتا ہے کہ کسی سے لڑنا پڑے، ہماری دفاعی طاقت مضبوط نہیں ہوگی تو دشمن میلی آنکھ سے دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ مسائل ہیں جو آہستہ آہستہ ٹھیک کر رہے ہیں، ایک بے وقوف آدمی نے ساڑھے 4 سال میں پوری دنیا سے ملکی تعلقات خراب کیے اور معیشت تباہ کر دی، ہم نے دنیا سے اپنے تعلقات دوبارہ درست کیے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا محترمہ بینظیر بھٹوکے یوم شہادت 27 دسمبر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی خصوصی کاوشوں کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے رات بھر میں…