پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی میں گزشتہ روز بارش کے دوران بجلی سے محروم ہونےو الے متعدد علاقوں میں 24 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی جبکہ شہریوں نے کے الیکٹرک کے بجلی بحالی کے دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں آج ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. تاہم متعدد علاقے گزشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں، اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گلستان جوہر بلاک 7، 18،13،8، گلشن اقبال کے متعدد بلاکس، کورنگی کے کم و بیش سارے علاقے،محمودآباد، منظور کالونی میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی۔اسی طرح اخترکالونی، ڈیفنس ویو، گذری، ملیر عالمگیر سوسائٹی، کھوکھرا پار کے مختلف علاقوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی بجلی معطل ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے…