اردو نیوز اپڈیٹس

گوگل کروم میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
گوگل نے کروم کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) براؤزر میں تبدیل کر دیا ہے۔ابھی یہ اپ ڈیٹ امریکی صارفین کے لیے کی گئی ہے۔اس کے لیے گوگل نے کروم میں ایک نئے جیمنائی سائیڈ پینل، بلٹ ان اے آئی ایجنٹس اور نانو بنانا امیج ایڈیٹنگ جیسے فیچرز کو ویب براؤزر کا حصہ بنایا ہے۔اس طرح کروم کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ متعدد ٹیبز میں آپ کیا کر رہے ہیں، کیا کرنا چاہتے ہیں بلکہ وہ بیک گراؤنڈ میں آپ کے ٹاسک بھی مکمل کرسکے گا۔یہ حالیہ برسوں میں گوگل کروم میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔حال ہی میں جیمنائی میں پرسنل انٹیلی جنس فیچر کا اضافہ کیا گیا تھا جس کی بدولت اس اے آئی ماڈل کو آپ کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوسکے گا اور وہ کروم کے اندر زیادہ مددگار ثابت ہوسکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ایک نیا آٹو براؤز فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ فیچر ملٹی اسٹیپ ٹاسکس جیسے ٹکٹ بکنگ یا تعطیلات کی منصوبہ بندی وغیرہ کو بیک گراؤنڈ میں مکمل کرتا ہے تاکہ آپ براؤزنگ جاری رکھیں۔جہاں تک جیمنائی سائیڈ پینل کی بات ہے یہ کروم میں کی جانے والی سب سے نمایاں نئی تبدیلی ہے۔اس کے لیے براؤزر کے دائیں جانب اوپری کونے میں جیمنائی آئیکون موجود ہوگا، جس پر کلک کرنے پر سائیڈ پینل نظر آئے گا۔نانو بنانا امیج جنریٹر کے لیے سائیڈ پینل پر اپنی تحریری ہدایات دیں یا کوئی تصویر پہلے سے اوپن ہے تو آپ جیمنائی کو ہدایت کرسکتے ہیں کہ اس میں آپ کی مطلوبہ تبدیلیاں کر دیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

4 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

4 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

4 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

4 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

4 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

4 hours ago