پاکستان نیوز پوائنٹ
سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ ایک ہفتے میں چار بار چکن (مرغی کا گوشت) کھانے سے گیسٹرو انٹیسٹینل (معدے اور آنتوں) کینسر سے موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ جبکہ یہ خطرہ اتنی ہی مقدار میں سرخ گوشت کھانے سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ چکن دنیا بھر میں نہایت ہی مقبول گوشت ہے اور عام طور پر اسے ارزاں اور باآسانی ملنے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ اسے اکثر سرخ گوشت کے مقابلے میں صحت کےلیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ بہت ساری تحقیق میں آنتوں بالخصوص اسکے آخری حصے میں ہونے والے کینسر کا تعلق سرخ گوشت سے جوڑا جاتا ہے۔ کینسر ریسرچ یو کے کے مطابق 21 فیصد باؤل (آنت کا آخری حصہ) اور تین فیصد تمام کینسر کی وجہ سرخ یا پروسیسڈ گوشت کو قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن اب اطالوی محققین نے ایک نئی تحقیق میں پولٹری کے محفوظ ہونے پر سوال اٹھایا ہے، حالانکہ انھیں ابھی تک اس حوالے سے صحت کے لیے خطرات کی بالکل درست وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…