اردو نیوز اپڈیٹس

ہمیں پاکستان سے محبت ہے امریکی نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وفد سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ایران اور امریکا میں تیکنیکی سطح پر مذاکرات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی برگن اسٹاک میں امریکی وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر شامل ہیں۔اس موقع پر امریکی وفد وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گلے ملا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس موقع پر پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے اور آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا اور بہت مختصر وقت میں یہاں (سوئٹزرلینڈ) پہنچے۔امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ایرانی وفد سے بھی ملاقات کریں گےواضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات آج سے ہو رہے ہیں۔مذاکرات میں ایران، قطر، امریکا اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

8 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

8 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

8 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

8 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

8 hours ago