اردو نیوز اپڈیٹس

ہم نے دہشت گردی کا جواب پاکستان کی معیشت کو بہتر کرکے دینا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری

پاکستان نیوز پوائنٹ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نئی نئی خوشخبریاں مل رہی ہیں. آرمی چیف کا ذکر کیوں نہ کروں. جس نے میرے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا. اس ملک میں ون ونڈو ایس آئی ایف سی کا نفاذ کرکے بیرونی سرمایہ کاری لے کرآئے۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری آرہی ہو اور سرحد کی حفاظت ہورہی ہو تو مجھ سمیت پوری قوم اپنے آرمی چیف سمیت پوری افواج کو سلام کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت کا حب ہے .لیکن کچھ عناصر جو پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے وہ حالات خراب کرتے ہیں، ابھی رات ہی کا واقعہ ہے کراچی میں ڈمپرز کو جلایا گیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے. جس سے پاکستان کو نقصان ہو. ہم نے دہشت گردی کا جواب پاکستان کی معیشت کو بہتر کرکے دینا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے تمام اختلافات بھلا کر ایک ساتھ اٹھنا ہو گا. کراچی شہر لاوارث نہیں ہے میں یہاں کا گورنر ہوں.اس شہر کو لاوراث نہیں چھوڑیں گے. ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کو کرنا چاہیے. لیکن لاشوں پر سیاست نہیں ہونے دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ…

22 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران…

22 hours ago

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز…

22 hours ago

وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔…

22 hours ago

سعودی حکومت نے بیمار عازمین پر حج2026 کی پاپندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب…

22 hours ago

پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور…

22 hours ago