پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپ کو سپر فلو کی خطرناک لہر کا سامنا ہے جہاں برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں جبکہ داخلوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔یورپ بھر میں خطرناک سپر فلو کی لہر نے نظام صحت کو ہلا کر رکھ دیا ہے جہاں برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ہسپتالوں پر دباؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہ۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق فلو کی ایک نئی قسم تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قسم زیادہ جان لیوا نہیں، تاہم اس کی تیز رفتار منتقلی نے حکام کو الرٹ کر دیا ہے۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق صرف برطانیہ میں روزانہ اوسطاً 2 ہزار 600 سے زائد مریض فلو کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں، مریضوں کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کووڈ کے بعد ہسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے۔طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بچوں اور بزرگوں میں سپر فلو کے کیسز سب سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈز بھی بھرنے لگی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…