اردو نیوز اپڈیٹس

ڈاکٹروں نے انوکھی سرجری کر کے خاتون کا کان پاؤں پر لگا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
مشرقی چین کے شہر جینان میں ڈاکٹروں نے انوکھی سرجری کرتے ہوئے خاتون کا کان ان کے پیر پر لگا کر دنیا کو حیران کر دیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک غیر روایتی طبی عمل تھا جس میں خاتون کا کٹا ہوا کان عارضی طور پر انہی کے پیر سے جوڑ دیا گیا۔خاتون کی شناخت سن کے نام سے ہوئی جو تقریباً پانچ ماہ قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں، ان کے بال فیکٹری کی مشین میں پھنس گئے تھے، حادثے میں ان کی کھوپڑی اور گردن کی جلد پھٹ گئی جبکہ بایاں کان مکمل طور پر الگ ہوگیا تھا۔خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ چوٹ کی شدت کی وجہ سے روایتی طور پر دوبارہ کان کو جوڑنے کا آپریشن ممکن نہیں۔سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کیو شین کیانگ نے کہا کہ کان کے اردگرد خون کی نالیاں شدید طور پر متاثر ہو چکی تھیں، کان کو زندہ رکھنے کیلئے ایک نایاب مائیکرو سرجری تکنیک کا انتخاب کیا جسے ہیٹروٹوپک گرافٹنگ کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق اس میں کان کو عارضی طور پر خاتون کے دائیں پیر کے سامنے والے حصے سے جوڑ دیا گیا ہے جہاں پتلی جلد اور مطابقت رکھنے والی خون کی نالیاں خون کی گردش کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔یہ طریقہ کار مائیکرو سرجری میں استعمال ہوتا ہے لیکن کان کو دوبارہ جوڑے کیلئے شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

9 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

9 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

9 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

9 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

9 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

9 hours ago