اردو نیوز اپڈیٹس

یومِ عاشور پنجاب کے 24 اضلاع میں موبائل سروس جزوی معطل

پاکستان نیوز پوائنٹ
یومِ عاشور کے موقع پر پنجاب کے 24 اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پابندی صرف جلوسوں اور مجالس کے حساس مقامات تک محدود ہوگی جبکہ دیگر علاقوں میں موبائل سروس معمول کے مطابق فعال رہے گی۔ذرائع کے مطابق جن اضلاع میں مخصوص مقامات پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھی جائے گی ان میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، حافظ آباد، گجرات، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر اور رحیم یار خان شامل ہیں۔حکام کے مطابق ان اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کے مقامات کے اطراف موبائل سروس رات 10 بجے تک جزوی طور پر معطل رکھی جائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال رہے گیذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے مجالس اور جلوسوں کے مقامات کے لوکیشن کوآرڈینیٹس بھی فراہم کیے گئے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو مخصوص مقامات پر موبائل سروس کی جزوی معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

23 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

23 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

23 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

23 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

23 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

23 hours ago