پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں اپنی افواج تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا۔اس حوالے سے یوکرین کے صدر زیلنسکی، فرانس کے صدر میکرون اور برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا اور روس کی جانب سے کسی بھی نئے حملے کو روکنا ہے۔پیرس میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری مشترکا اعلامیے کے مطابق روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کے لیے ایک کثیر الملکی فورس تشکیل دی جائے گی جو سکیورٹی ضمانتوں کو مضبوط بنائے گی۔برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اس فورس کی تعیناتی سے یوکرینی مسلح افواج کو اپنی طاقت بحال کرنے اور دفاعی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیشرفت کو امن کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہوگا جب روس کے ساتھ جنگ ختم ہوجائےگی۔امریکی حکام نے بھی معاہدے کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کثیرالملکی فورس کی تعیناتی سے روس کو دوبارہ حملہ کرنے کا موقع نہیں ملےگا۔یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم اس سے قبل بھی امن معاہدے کے بعد یوکرین میں برطانوی افواج کی تعیناتی کا عندیہ دے چکےہیں تاہم اس نئے معاہدے کے بعد برطانوی اور فرانسیسی افواج کی یوکرین میں کارروائی کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک فراہم کر دیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران کے درمیان پہلی فیری سروس کا آغاز جنوری کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سننے والے جج بینی…