اردو نیوز اپڈیٹس

یوکرین کو علاقے چھوڑنا پڑیں تو اسے نیٹو رکن بنایا جائے یورپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن کی صدر نے مشترکہ بیان جاری کردیا جس میں یوکرین میں جنگ روکنے، دیرپا امن اور سلامتی کےلیےٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔یورپی ممالک نے الاسکا میں طے ہونے والی ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے تاہم تجویز پیش کی ہے کہ کسی بھی اقدام سے پہلے جنگ بندی کی جائے اور یوکرین کو روس کے زیرقبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کا وعدہ کیا جائے۔یورپی مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ یوکرین میں امن کی راہ کا فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہوسکتا، سفارتکاری، یوکرین کی مدد اور روس پر دباؤ سے ہی جنگ روکی جاسکتی ہے اور سفارتکاری کےساتھ ساتھ یوکرین کی فوجی اور مالی مدد کےلیے تیار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کو اپنی تقدیر کے انتخاب کی آزادی ہے اور ہم سب اس عالمی اصول پر کار بند ہیں کہ بین الاقوامی سرحدوں کوبزور طاقت تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے۔روسی میڈیا نے بتایا کہ یورپی ممالک نے امریکا کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ یوکرین کو روس کے زیرقبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کا وعدہ کیا جائے، علاقے چھوڑنے کا مطالبہ اسی صورت مانا جائے جب یوکرین اور روس دونوں علاقے چھوڑنے پر آمادہ ہوں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات طے ہوچکی ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔دوسری طرف یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا، یوکرینی عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امن کا راستہ انصاف سے ہو کرگزرتا ہے اوراس کے لیےعالمی برادری کو روس پردباؤ برقرار رکھنا ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

19 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

19 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

19 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

20 hours ago