اردو نیوز اپڈیٹس

یو اے ای ایرانی حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہری گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں10 برس تک سزائے قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سےنقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے، بعض گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہےتاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات نہ چھوڑ سکیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا بھی جرم ہے، تصاویر وصول کرنے کی سزا 10برس قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ ہوسکتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ سے پہلے 2 لاکھ 40 ہزاربرطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، ایران جنگ شروع ہونےکے بعد خیال ہے ان میں سے نصف برطانیہ واپس آچکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago