اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایس پی آر کا یو این امن مشنز میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عالمی یومِ امن دستہ 2026 پر پاکستان کا ’’بلیو ہیلمٹس‘‘ کو سلام پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 1960 سے اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی امن مشنز میں خدمات انجام دے چکے، اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں 183 پاکستانی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، پاکستانی امن دستے کانگو، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی بلیو ہیلمٹس فوجی آپریشنز سمیت انسانی امداد میں بھی پیش پیش ہیں، جدید جنگی حالات میں امن دستوں کو سائبر خطرات اور موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، Invest in Peace” 2026 کا مرکزی پیغام، امن کیلئے اجتماعی سرمایہ کاری ناگزیر قرار ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عالمی امن، استحکام اور انسانی خدمت کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا، پاکستان اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے عالمی امن کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

9 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

9 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

9 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

10 hours ago