اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے توسط سے عالمی امن کو مزید موثر کرنے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتا ہے۔اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن 29 مئی 2026 پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن پر امن کے سپاہیوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہر سال یہ دن دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے پرچم تلے عسکری، پولیس اور سویلین دستوں کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن Invest in Peace ’’امن کے فروغ میں سرمایہ کاری‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، یہ موضوع پائیدار عالمی امن اور انسانی جانوں کے تخفظ کے فروغ میں پرعزم سیاسی حمایت اور مالی معاونت کی کلیدی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن اقوامِ متحدہ کے پہلے امن مشن کے قیام کی یاد کو بھی تازہ کرتا ہے، جس نے 1948 میں فلسطین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں، امن دستوں کی تاریخ میں 20 لاکھ سے زیادہ مرد و خواتین 70 سے زائد امن مشنز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کیلئے سب سے دیرینہ اور بڑے شراکت دار ممالک میں شامل ہے، عالمی امن کے قیام اور تخفظ میں ان ممالک کا امن دستوں کے توسط سے نہایت موثر کردار ہے، یہ کردار بلاشبہ اجتماعی طور پر امن کی ترجیح کا آئینہ دار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 1960 سے لے کراب تک 235000 اہلکاروں کے ساتھ 48 سے زائد امن دستوں میں اپنی خدمات پیش کر چکا ہے، جن میں 500 سے زائد خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امر پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کیلئے پاکستان پانچواں بڑا شراکت دار ہے، پاکستان کو اپنے شہداء اور ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو دنیا کے مختلف خطوں میں امن، استحکام اور انسانیت کے تحفظ کے لئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی عزم کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے توسط سے عالمی امن کو مزید موثر کرنے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان کا یہ تعاون عالمی امن و استحکام اور کثیر الجہتی سفارت کاری پر ہمارے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

14 hours ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

14 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

14 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

14 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

14 hours ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

14 hours ago