اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئی ایم ایف مشن کے آج وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر کچھ بریفنگ ہوچکی ہے جب کہ بقیہ آج کے مذاکرات میں ہوگی، آئی ایم ایف کو ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ مائن پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی، منصوبے کی کل لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 2 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ کاپر پیداوار کا تخمینہ ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو سیلاب سے نقصانات پر آج دوبارہ بریفنگ دی جائے گی اور اس حوالے سے حالیہ سیلاب کے باعث معاشی شرح نمو، ٹیکس اور ترقیاتی اہداف میں کمی پر بات چیت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں سیلاب کے نقصانات کے بعد بجٹ اہداف دوبارہ طے کرنے پر بھی بات ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہناہے کہ صوبے متاثرہ علاقوں میں بحالی اسکیموں کو اپنے وسائل سے فنڈز دیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے صوبے یقینی بنائیں کہ بحالی اسکیموں سےسرپلس میں کمی نہ آئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے وزارت توانائی کے ساتھ مذاکرات میں پاور سیکٹر کی اصلاحات پر بات چیت ہوگی، اس دوران لائن لاسز سمیت بجلی بلوں کی ریکوری بھی زیر بحث آئے گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کا ٹائم فریم مانگا جائے گا اور اس حوالے سے پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے جب کہ آئی ایم ایف مشن سے این ایف سی ایوارڈکے تحت صوبوں کو فنڈز کی منتقلی پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا جائے گا کہ نئی نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 سے درآمدی ڈیوٹیزمیں بتدریج کمی ہوگی جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے، مذاکرات آئی ایم ایف کو 5 سال کی نئی ٹیرف پالیسی کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر بریفنگ دی جائےگی۔معاشی ٹیم پُرامید ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلی قسط کے اجراء کی سفارش کرے گا۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے اجراء کےلئے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہوگیا ہے اور وزیراعظم آفس سے مختلف محکموں اور وزارتوں کو فون کیے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کیجانب سے ہدایت کی گئی کہ آئی ایم ایف مطالبات پرعملدرآمد رپورٹ وزارت خزانہ اور مشن کو فراہم کی جائے اور جن مطالبات پرعمل نہیں ہوسکا ان کی وجوہات فراہم کی جائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

9 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

9 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

9 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

9 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

9 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

9 hours ago