پاکستان نیوز پوائنٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے مطابق قرض پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کی بہتری کے لیے منظور کیا گیا ہے، اے ڈی بی قرض سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے مالی معاونت فراہم ہو گی، حکومت کو سرمایہ کاری کے قابل منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی، اعلیٰ معیار کے سستے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تیاری میں معاونت ہو گی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالیاتی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے، وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبے یکجا کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹس قائم ہوں گے، 2026ء سے 2030ء تک کے لیے درمیانی مدت کی سرمایہ کاری پائپ لائن منظور ہو گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سب سے بڑی راس…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی وفاقی عدالت نے چین کی معروف ٹیلی کام ٹیکنالوجی کمپنی…