اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کے آغاز پر قوم، قومی خلائی ادارے سپارکو اور سائنسی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس پیش رفت کو ملکی سائنسی و تکنیکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس تاریخی موقع پر قوم، سپارکو اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلاباز اور چینی خلائی اسٹیشن تیان گونگ جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بن گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے اس خلائی مشن کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور سپارکو کی ٹیموں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ اس مشن میں تعاون فراہم کرنے پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام سے بھی اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق عسکری قیادت نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی زمین کی سرحدوں سے آگے خلا کی وسعتوں تک نئی بلندیوں کو چھو چکی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کا انسانی خلائی سفر میں داخل ہونا ملکی افرادی قوت، سائنسی صلاحیتوں اور تکنیکی استعداد کا مظہر ہے اور یہ تاریخی خلائی مشن نوجوان نسل کو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔مسلح افواج کی جانب سے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے خلائی مشن کی کامیابی اور ان کی بحفاظت زمین پر واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

14 minutes ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

16 minutes ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

19 minutes ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

22 minutes ago

حوثیوں کا سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حملہ اتحادی فوج کی بھی یمن میں جوابی کارروائی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سب سے بڑی راس…

24 minutes ago