اردو نیوز اپڈیٹس

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب کاری کے خطرات کے پیشِ نظر رات کے وقت جنگی طیارے کھلے مقامات سے ہٹا کر ہینگرز اور محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ اور نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹس کے مطابق فوجیوں کو کھلے مقامات پر کھڑے جنگی طیاروں کے گرد اینٹی ڈرون جال نصب کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ یہ جال یوکرین میں بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔برطانوی فضائیہ کی جانب سے یہ اقدام برطانوی وزارتِ دفاع اور انٹیلی جنس ادارے ’ایم آئی فائیو‘ کی جانب سے یوکرینی فوج کو براہِ راست معاونت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جاری وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔منگل کو جاری کی گئی وارننگ میں کہا گیا تھا کہ یوکرین کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کو روس کی جانب سے تخریب کاری کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔تاہم اسکائی نیوز کی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ برطانوی فضائیہ کے طیاروں کو ہینگرز میں منتقل کرنے کا اقدام کسی مخصوص ڈرون خطرے یا کسی حالیہ واقعے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔اس سے قبل 13 نومبر کو امریکی فضائیہ نے برطانیہ میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال لیکن ہیتھ ایئربیس کے اوپر مشتبہ ڈرون کی پرواز کی اطلاع پر کارروائی کی تھی۔ امریکی فضائیہ کے مطابق اس واقعے میں کسی اہلکار، طیارے یا فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔اس سے چند روز قبل مبینہ طور پر ایران کی جانب سے خطرے کی اطلاع کے بعد امریکی فضائیہ کے ٹینکر طیاروں اور ’اوسپرے‘ ایئرکرافٹ کو آر اے ایف ملڈن ہال سے منتقل کیا گیا تھا۔برطانوی فضائیہ کے حفاظتی اقدامات کی اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب پولینڈ بھی روسی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزیوں اور سرحدی خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔پولش حکام کے مطابق 20 نومبر کو روسی میزائل پولینڈ کی سرزمین پر گرے تھے، جبکہ 24 نومبر کو ایک روسی ڈرون مختصر وقت کے لیے پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔برطانیہ میں فضائی اڈوں کی سکیورٹی بڑھانے اور طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حالیہ اقدامات یورپ میں فوجی تنصیبات کو ممکنہ ڈرون خطرات سے محفوظ رکھنے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

18 seconds ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

4 minutes ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

6 minutes ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

12 minutes ago

حوثیوں کا سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حملہ اتحادی فوج کی بھی یمن میں جوابی کارروائی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سب سے بڑی راس…

14 minutes ago

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل امریکی عدالت نے چینی کمپنی کو مجرم ٹھہرا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی وفاقی عدالت نے چین کی معروف ٹیلی کام ٹیکنالوجی کمپنی…

18 minutes ago