اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایم ایف کا دباؤ بجٹ کے بعد تعلیم مزید مہنگی ہونے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ
مالی سال برائے سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے بعد ملک میں تعلیم کا حصول مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے ملک میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے تعلیم کا حصول پہلے ہی مشکل ہے لیکن بجٹ کے بعد اس کے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس سے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، جس کے باعث بجٹ کے بعد یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر وفاقی حکومت فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اگر اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کیا جاتا ہے تو پھر یکم جولائی سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل اور دیگر تعلیمی و دفتری سامان کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے اور نئی ٹیکس شرح یکم جولائی 2026 سے نافذ ہونے کا امکان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

1 hour ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

1 hour ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

1 hour ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

1 hour ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

1 hour ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

2 hours ago