اردو نیوز اپڈیٹس

فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی اسکیم کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران عوامی ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی امداد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران چار اقساط دو ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کی جا چکی ہیں۔ اجلاس میں شفافیت، جوابدہی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اسکیم پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ نائب وزیراعظم کی جانب سے مستحق افراد تک زیادہ سے زیادہ فوائد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جوابدہی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیف سیکرٹریز سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

2 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

2 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

2 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

2 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

3 hours ago