پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی درخواست ماننے سے انکار کر دیا۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 45 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، رواں مالی سال 40 ہزار تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں مزید محدود اور ختم ہوسکتی ہیں، ای وی پر سیلز ٹیکس 1 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد، ہائی برڈ گاڑیوں پر 8 فیصد کا رعایتی سیلز ٹیکس ختم کر کے 18 فیصد پر لایا جاسکتا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہائبڑد اور ای وی گاڑیوں سمیت سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران تقریبا 38 ہزار گاڑیاں درآمد کی جاچکی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…
پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…