پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پہلا آڈیو پیغام جاری کردیا، اپنے پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا، امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے، ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے۔ایرانی سپریم لیڈر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، عوامی یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے۔مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے، بصورتِ دیگر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کشیدگی اور جنگ کو بڑھا رہی ہے اور اگر یہ اڈے برقرار رہے تو ان پر حملوں کا خطرہ موجود ہوگا۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا، میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کر رہا ہے، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں، دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…