اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کے مزید حملے لبنان میں 634 جاں بحق اور 8 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے 1500 سے زیادہ زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
لبنان کے وزیر صحت رکان ناصر الدین کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے تقریبا دس دنوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 634 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ناصر الدین نے کہا کہ مرنے والوں میں 91 بچے اور 47 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے 1500 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا۔سماجی امور کی وزیر حنین السید نے ناصر الدین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنگ کے نتیجے میں سرکاری طور پر رجسٹرڈ بے گھر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 16 ہزار ہو گئی ہے۔ ان بے گھر ہونے والے افراد میں سے ایک لاکھ 26 ہزار پناہ گاہوں میں موجود ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے بدھ کو بھی جنوبی لبنان اور مشرقی لبنان کے علاقے بقاع کے متعدد علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں بیت یاحون، کونین، قبریخا، طیر حرفا، مجدل زون، کفرا اور یاطر پر بمباری کی۔ اسی طرح دو اسرائیلی ڈرونز نے حناویہ اور حارص نام کے قصبوں میں دو موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنایا۔ایک اسرائیلی ڈرون نے مشرقی لبنان میں مغربی بعلبک کے علاقے بودای کے مضافات میں الضلیل کے مقام پر ایک چھوٹی مال بردار گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی سلسلے میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں مطریہ الشومر، الخرایب، ارزی، الزراریہ، مزرعہ الواسطہ اور مزرعہ جمجم کے رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم دے دیا۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے تولین اور قبریخا کے قصبوں پر بھی مزید حملے کردیے۔ زبقین پر دو حملے کیے۔ اس قصبے کے مضافات میں اسرائیلی توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ کے اہداف پر کیے جانے والے حملوں کی بوچھاڑ مکمل کر لی ہے۔ ان حملوں میں ہیڈ کوارٹرز اور جنگی ساز و سامان والے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیاکہ فضائیہ نے گزشتہ روز صور شہر میں حزب اللہ کے ایک ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی۔ اسی دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرعی نے عربی زبان میں ایک انتباہ جاری کردیا جس میں جنوبی مضافاتی علاقے میں حارہ حریک اور برج البراجنہ کے علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے مشرق وسطی میں جنگ لبنان تک اس وقت پہنچی جب حزب اللہ نے ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے پہلے دن ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جاں بحق ہوجانے کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ داغ دیے۔ اسرائیل اس وقت سے لبنان پر وسیع پیمانے پر فضائی حملے کر رہا ہے اور اس کی افواج جنوب میں داخل ہو رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

اقبال کی فکر منصفانہ اور مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے صدر، وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ…

3 hours ago

شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی آج 88 ویں برسی

پاکستان نیوز پوائنٹ ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن۔ گفتار ميں، کردار…

3 hours ago

اسلام آباد فائیو سٹار ہوٹلز اور زیرو ٹیکس پالیسی کی تیاری کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز…

3 hours ago

پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صوبے گیر عوامی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب میں مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے صوبے گیر عوامی آگاہی…

3 hours ago

ادویات کی آن لائن تشہیر ڈریپ نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنیکی درخواست کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور…

3 hours ago

پاکستان کے لیے دو ارب ڈالرز کی قسط، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط عائد کردیں

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ…

3 hours ago