اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز مکمل بند یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم قیمت چکانا پڑے گی باقر قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے پارلیمانی سپیکر و چیف مذاکرات باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور اب ختم ہو چکا ہے، اب قیمت چکانا پڑے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اپنا وعدہ پورا کرو، ورنہ اس کی قیمت چکانا پڑے گی، حقیقت اب تمہارے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ابھی تک یہ سبق نہیں سیکھا کہ دھونس، طاقت کے زور اور وعدہ خلافی کی اب کوئی قیمت ادا کیے بغیر گنجائش نہیں رہی، صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ اگر حملہ کرو گے تو جواب بھی ملے گا۔باقر قالیباف نے امریکا کو کہا کہ بے سود ہاتھ پاؤں نہ مارو، ورنہ مزید دلدل میں دھنس جاؤ گے، آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھل سکتی ہے، امریکی دھمکیوں کے ذریعے نہیں۔چیف مذاکرات نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا ایک عکس بھی لگایا جس میں لکھا ہے کہ شق نمبر 5: اس مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط ہونے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران اپنی بھرپور کوششوں کے ذریعے اس بات کے انتظامات کرے گا کہ خلیج فارس سے بحیرۂ عمان اور بحیرۂ عمان سے خلیج فارس جانے والے تجارتی جہاز صرف 60 دن تک بغیر کسی فیس یا چارج کے محفوظ طریقے سے آمدورفت کر سکیں۔ادھر ایران کے انقلابی گارڈز کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو اگلے حکم تک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق آئی آر جی سی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں غیر ملکی مداخلت اور جہاز رانی کیلئے مبینہ طور پر غیر قانونی راستہ مقرر کرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متعدد بحری جہازوں نے انتباہ کے باوجود اپنا رخ درست نہیں کیا اور منظور شدہ بحری راستے پر منتقل ہونے کی ہدایات نظر انداز کیں، ایک بحری جہاز نے اپنے شناختی اور نگرانی کے نظام بند کر دیے تھے جس سے سمندری سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا، انتباہی فائرنگ کے بعد اس جہاز کو روک لیا گیا۔پاسداران انقلاب کے مطابق جب تک علاقے میں امریکی مداخلت ختم نہیں ہوتی کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ایران کے خلاف نیا حملہ یا خلاف ورزی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس میں خطے میں موجود دشمن کے نئے اڈوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

13 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

13 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

14 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

14 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

14 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

14 hours ago