پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر تازہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس کے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ایکس پر اپنے بیان میں امریکی وزیرِ دفاع نے امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر حملوں سے متعلق بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایران نے غلط فیصلہ کیا، اب اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ایران میں 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز اگلے حکم اور امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی اور کسی بھی جہاز کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس کے بعد ایران نے قطر، امارات، کویت، بحرین، اردن اور عمان میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی افواج نے امریکی کمانڈ سینٹر کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…