پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے آبنائے ہرمز میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ٹامی پگوٹ کے مطابق دونوں عہدیداروں نے اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ میں سکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ تمام تجارتی جہازوں کیلئے امریکی افواج کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر فوری عمل کرنا لازمی ہے کیونکہ امریکی افواج خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات کی خلاف ورزی جس میں ایرانی تیل کی غیر قانونی نقل و حمل بھی شامل ہے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…