اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی ختم کچھ منجمد اثاثے بھی بحال کردیے عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے. جس کے بعد خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور توانائی کی ترسیل میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات کے لیے مختلف رعایتیں دی گئی ہیں جبکہ ان شعبوں پر عائد بعض پابندیوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے. تاہم اس پیش رفت سے ایرانی معیشت کو استحکام ملے گا اور برآمدی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بعض منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے اور ان میں سے کچھ اثاثے پہلے ہی بحال کیے جاچکے ہیں، یہ اقدامات ایران کی اقتصادی بحالی کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اور تعمیرِ نو کے لیے ایک بڑے قومی منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو وسعت دینا ہے۔عباس عراقچی نے لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ لبنان میں قائم کیے جانے والے “ڈی کنفلیکشن سیل” کے معاہدے کا پہلا بڑا امتحان جلد سامنے آئے گا جو خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ حالیہ سفارتی پیش رفت نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

7 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

7 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

8 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

8 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

8 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

8 hours ago