اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ کا طریقہ کار ایران خود طے کرے گا عباس عراقچی کا دو ٹوک پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی کے انتظامات ایران خود طے کرے گا۔یمن، باب المندب اور خطے کے دیگر تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں، ان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیںسرکاری اخبار ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کا آرٹیکل 5 واضح ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز سے ٹرانزٹ کے طریقہ کار کا تعین ایران کرے گا۔امریکہ کی جانب سے الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں کے مطابق نہیں ہے۔ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کے لیے ضروری انتظامات خود طے کرے گا۔یمن، باب المندب اور دیگر علاقائی مسائل کا کوئی عسکری حل موجود نہیں، ان تنازعات کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں۔باب المندب میں پیش آنے والے واقعات کی جڑیں یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیرینہ تنازعات میں ہیں۔یمن کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری ایران پر ڈالنا درست نہیں، بلکہ اس مسئلے کو اس کے وسیع تر علاقائی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ پر سفارت کاری کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا، مگر اس کا جواب بات چیت کے بجائے فوجی حملے کی صورت میں دیا گیا۔امریکہ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ صرف ایران بلکہ بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کی بنیادوں کے لیے بھی خطرہ بن گئی ہے۔تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مؤثر اور پائیدار راستہ ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

3 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

3 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

3 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

3 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

4 hours ago