اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے۔بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، بلوچستان کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی معاملات بالائے طاق رکھ کر وفاق کی حمایت کی، بلوچستان میں بسنے والوں نے پاکستان کی تخلیق میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 90 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، کل مستونگ میں سیشن جج کو قتل کر دیا گیا، بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے جبکہ افغان رجیم دہشتگردوں کو روکنے میں بالکل ناکام رہی ہے، ہمسایہ ملک کو بھی سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی واپس آئی، دہشت گردی کا مقابلہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے، ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کی ترقی کے دوڑ میں چاروں صوبوں کی یکساں کاوشیں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں عظیم کامیابیاں ملی ہیں، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

2 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

2 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

2 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

2 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

3 hours ago