اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے اصل ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس صورتحال کا براہِ راست ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی انہی قوتوں کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر عائد کردہ الزامات حقائق کے برعکس ہیں ۔ عالمی برادری کو اصل محرکات پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں موجود غیر یقینی کیفیت انہی قوتوں کی دین ہے جو مسلسل کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں یا دباؤ سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔ تہران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے اور ہر ممکن دفاعی اقدام اٹھانے کا مکمل حق رکھتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کے تمام تر ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔ یہ خطہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کی سیکیورٹی کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب امریکی قیادت کی جانب سے تہران کو سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو 24 گھنٹوں کے دوران جہازوں کی نقل و حمل کے لیے مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ خطے میں جاری اس تازہ ترین سفارتی اور فوجی کشیدگی نے عالمی منڈیوں اور عالمی طاقتوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا میں تیل کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی حساس اور اہم آبی گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، جہاں معمولی سا تصادم بھی عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری اس لفظی جنگ نے خطے میں فوجی نقل و حرکت کو بھی تیز کر دیا ہے۔ عالمی مبصرین کا ماننا ہے کہ اس حساس صورتحال میں سفارتکاری کے دروازے کھلے رکھنا ہی واحد راستہ ہے، بصورت دیگر کسی بھی قسم کی غلط فہمی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

9 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

10 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

10 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

10 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

10 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago