اردو نیوز اپڈیٹس

آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی طرف گامزن ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقے کے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے تمام مشکلات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی. جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے لیے بلالیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا .2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔مزید کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے کا اعلان کیا تھا . آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی طرف گامزن ہے ۔جس پر اکرام اللہ نے کہا کہ پچھلی مرتبہ میں نے آپ سے پوزیشن حاصل کرنے کا وعدہ کیا تھا جو میں نے پورا کیا اور آپ سے ملاقات کے لیے آیا ہوں۔وزیر اعظم نے اکرام اللہ کو یاد دلایا کے گزشتہ ملاقات میں آپ نے کہا تھا کہ ہمارے علاقہ میں کوئی اسکول نہیں ، بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بہت دور جانا پڑتا ہے اور مجھے تعلیم حاصل کرنے کا بڑا شوق ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پھر میں اکرام اللہ کو لارنس کالج لے آیا اور گزشتہ روز جب میں نے یہ خبر پڑھی کہ آپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے تو مجھے بہت فخر محسوس ہوا۔طالب علم اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ لوگ سیاست میں ہر کسی کے لیے کچھ نا کچھ کرتے ہیں لیکن آپ کا رویہ میرے ساتھ سیاست سے ہٹ کر تھا .آپ نے بہت ہی پسماندہ علاقے سے ایک بچہ لیا اور اس کو لارنس کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے ملک کے بہت بڑے تعلیمی ادارے میں پڑھنے کا موقع دیا، ہمارے کالج میں ٹاپ تھری اسٹوڈنٹس کو سکالر شپ ملتی ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ میں ڈبل اسکالر شپ حاصل کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے بھی اسکالر شپ پر پڑھ رہا تھا اور الحمد اللہ میں نے محنت کی اور مجھے یہ اسکالر شپ ملی ہے. میری کامیابی آپ کی مرحون منت ہے۔اکرام اللہ نے کہا کہ میرے ملک کا مجھ پر بہت بڑا قرض ہے اور میں مزید محنت کروں گا اور اپنی استعداد سے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کروں گا۔شہباز شریف نے طالب علم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ ایک بہترین ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کاکرم ہے، آپ نے بہت محنت کی ہے . اس کالج نے بہت بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں ۔وزیر اعظم نے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا تو اکرام اللہ نے کہاکہ میں سی ایس ایس کرنا چاہتا ہوں اور انٹر میڈیٹ میں بھی محنت کر کے بیرون ملک اسکالر شپ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ مجھے بچپن سے ہی آکسفورڈ جانے کا شوق ہے.انشا اللہ میں ملک و قوم کا نام سربلند کروں گا۔اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے طالبعلم اکرام اللہ کو خصوصی تحفہ بھی پیش کیا اور کہا کہ یہ تحفہ مستقبل میں آپ کی پڑھائی اور عملی زندگی میں بھی کام آئے گا ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے…

22 hours ago

وزیرداخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات…

22 hours ago

پاکستان کا ایل این جی کی فوری خریداری کا فیصلہ 3کارگوز کیلئے بولیاں طلب کرلیں

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی اسپاٹ خریداری کا…

22 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم پورٹل کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم پورٹل…

22 hours ago

ملک میں آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 5200 روپے کی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 5200 روپے کی کمی…

22 hours ago

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو تمام ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امریکی صدر نے…

22 hours ago