اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔دوسری جانب فیلڈ مارشل کی دوست ممالک کے عسکری سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں روشن مستقبل پر اعتماد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں پر سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ بعد ازاں پاکستانی کمیونٹی نے ملکی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہاربھی کیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

18 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

18 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

18 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

18 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

18 hours ago