اردو نیوز اپڈیٹس

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور بااختیار بنانے میں سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت اور محب وطن ہیں، بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کا فعال کردار نہایت اہم ہے، ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو رد کرکے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج شر انگیزی اور ترقی مخالف بیانیہ پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے اختتام پر مفصل سوال و جواب کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ملاقات…

11 hours ago

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا سنگ میل 100 ارب سے زائد قرض شہریوں میں تقسیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے زائد کے…

11 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورۂ ملائیشیا وزیراعظم انوار ابراہیم سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید…

11 hours ago

آٹے کے نرخ میں کمی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی کے…

11 hours ago

ٹرمپ کی این ویڈیا کے مستعفی سربراہ جینسن ہوانگ کی واپسی کی حمایت

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این ویڈیا کے مستعفی ہونے والے سربراہ…

11 hours ago

یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں امریکی انٹیلی جنس عہدیدار

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جے کلیٹن نے کہا ہے کہ یوکرین…

11 hours ago