اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل کا دورۂ ملائیشیا وزیراعظم انوار ابراہیم سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم داتو سری انوار ابراہیم سے ملاقات کی .جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتِحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کے دارالحکومت پتراجایا میں وزیراعظم انور ابراہیم سے ان کے دفتر پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کو سراہتے ہوئے دفاع اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے رابطوں، فوجی تعاون کو فروغ اور علاقائی و عالمی سکیورٹی امور پر مسلسل مکالمے کے ذریعے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔علاوہ ازیں کوالالمپور میں ملائیشیا کی وزارتِ دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملائیشیا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل تان سری حاجی مالک رزاق سلیمان اور بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل نے ملائیشیا کے وزیر دفاع داتو سری محمد خالد بن نورالدین سے بھی ملاقات کی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے فروغ، دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر (پوسپاہاناس) کا دورہ بھی کریں گے .جہاں انہیں ادارے کے ممتاز ہال آف فیم میں 21 ویں رکن کے طور پر شامل کرنے کی باضابطہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ملاقات…

1 hour ago

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا سنگ میل 100 ارب سے زائد قرض شہریوں میں تقسیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے زائد کے…

1 hour ago

آٹے کے نرخ میں کمی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی کے…

1 hour ago

ٹرمپ کی این ویڈیا کے مستعفی سربراہ جینسن ہوانگ کی واپسی کی حمایت

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این ویڈیا کے مستعفی ہونے والے سربراہ…

1 hour ago

یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں امریکی انٹیلی جنس عہدیدار

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جے کلیٹن نے کہا ہے کہ یوکرین…

1 hour ago

عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے مسعود پزشکیان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن جنگ اور طاقت…

2 hours ago