اردو نیوز اپڈیٹس

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ
آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سہولت 18 سے 40 سال تک کے مرد، خواتین اور خواجہ سرا نوجوانوں کو دی جائے گی جو کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اور ریاستی باشندہ ہوں۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی منظوری کے بعد محکمہ سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ معلومات کے مطابق قرضہ فارم محکمہ اسمال انڈسٹریز کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکیں گے، جبکہ انہیں 20 جنوری تک جمع کروایا جا سکے گا۔ محکمہ کے مطابق ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضوں میں ترجیح دی جائے گی۔ قرضے آبادی کے تناسب سے تقسیم کیے جائیں گے اور ان پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا، جبکہ سود کی ادائیگی آزادکشمیر حکومت خود کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت قرضے دی بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ریاست میں نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنا اور معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

12 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

12 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

12 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

12 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

12 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

12 hours ago