اردو نیوز اپڈیٹس

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھارتی فنڈنگ سے افرا تفری پھیلانے کے ثبوت سامنے آ چکے عطاء تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھارتی فنڈنگ سے افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ کالعدم جماعت کا الیکشن میں حصہ نہ لینا بھارت نواز ہونے کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ کمیٹی نے جگہ جگہ پوسٹر لگا کرجھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ جتھہ بندی اور قانون توڑنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھاوا دیا جا رہا تھا۔عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا . سکیورٹی فورسز نے ایک شخص گرفتار کیا .پاکستان اور پاکستانی ایجنسی کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا .مس انفارمیشن کے پورے نیٹ ورک کا تعلق بھارت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں، شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے شمار بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ثبوتوں کے ساتھ سامنے آئے ہیں، ہر پوسٹ میں عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا جا رہا تھا، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بھارت کے ساتھ ثابت ہو چکا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنگ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو پوری دنیا مانتی ہے. عسکری کے بعد سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

16 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

16 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

16 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

16 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

16 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

17 hours ago