اردو نیوز اپڈیٹس

ووٹ امانت ہے کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں علیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا کہنا ہے کہ ووٹ امانت ہے اورکشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال انتہائی ذمہ داری، شعور اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں کیونکہ انتخابات صرف حکومتوں کی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل، خطے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے تعین کا اہم موقع ہوتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں مقامی سطح پر ریونیو پیدا کرنے کے مؤثر ذرائع قائم کیے جائیں، جب تک آزاد کشمیر اپنی معیشت کو مضبوط نہیں بنائے گا اور اپنی آمدنی میں اضافہ نہیں کرے گا، اس وقت تک ترقی کے بڑے منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے خواب کو عملی شکل دینا ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت کو ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا جہاں مقامی اور بیرونی سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کریں، صنعت و تجارت کو فروغ ملے، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ بے روزگار نوجوانوں، خصوصاً ہماری بیٹیوں اور بیٹوں، کے لیے باعزت روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی حسن، دلکش وادیوں اور بے مثال سیاحتی مقامات سے مالا مال خطہ ہے، اس لیے سیاحت کا فروغ خطے کی ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاحتی شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دی جائے، بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے تو نہ صرف آزاد کشمیر میں ریونیو بڑھے گا بلکہ مقامی معیشت مستحکم ہوگی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ہزاروں نوجوانوں کو براہِ راست اور بالواسطہ روزگار میسر آئے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو…

2 hours ago

محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ)…

2 hours ago

کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری…

2 hours ago

امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں ایرانی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے…

2 hours ago

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو ایران کے خلاف کارروائی نہیں…

2 hours ago