پاکستان نیوز پوائنٹ
آزاد کشمیر میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے سکیورٹی کےسخت اقدامات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر پولیس نے امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے72افراد گرفتار کرلیے۔آزاد کشمیر پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصرسےاسلحہ اور دیگرسامان برآمد کر لیا گیا، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔اِسی طرح قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، شہری افواہوں اوراشتعال انگیزی سے گریز کریں اور عوام امن وامان برقراررکھنے کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔آزاد کشمیر پولیس نے شرپسند عناصر کو واضح پیغام دیا ہے جب کہ شہریوں کو مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی تھانے کو دینے کی ہدایت جاری کی، حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں شرپسندی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…