اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں سے شیئرنگ کی وجہ سے وفاق مسائل کا شکار ہے، صوبوں کو شیئرنگ کی وجہ سے اسٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی مشکل ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کا نہیں کہہ رہے، ہماری تجویز یہ ہے کہ اس پروگرام کے بینیفشری جس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں وہ صوبائی حکومت بینیفشریز کو فنڈز کی ادائیگی کرے کیونکہ 18 ویں ترمیم کے تحت غربت ختم کرنے کا پروگرام صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

8 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

8 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

8 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

8 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

8 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago