اردو نیوز اپڈیٹس

آسٹریلیا میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ
آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ کینبرا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلای کے وزیراعظم نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیرِ داخلہ ایسی اصلاحات پر کام شروع کریں گے جن میں تشدد کو فروغ دینے والے کیلئے نفرت انگیز تقریر کو ایک نیا فوجداری جرم قرار دینا، اور تشدد پر اکسانے والی نفرت انگیز تقریر کیلئے سزاؤں میں اضافہ شامل ہوگا۔ ان اصلاحات کے تحت آن لائن دھمکیوں اور ہراسانی کے مقدمات میں مجرم قرار دیے جانے والوں کی سزا سناتے وقت نفرت کو ایک سنگین عامل (ایگریویٹنگ فیکٹر) کے طور پر شامل کیا جائے گا، حکومت ایک نیا نظام بھی تیار کرے گی جس کے تحت ان تنظیموں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا جن کے رہنما تشدد یا نسلی نفرت کو فروغ دینے والی نفرت انگیز تقریر میں ملوث ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے جن کے تحت آسٹریلیا میں نفرت اور تقسیم پھیلانے والے افراد کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے جا سکیں گے، یا ایسے افراد کے ویزے بھی رد کیے جائیں گے جو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ملنے پر ایسا کر سکتے ہوں۔ آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق ایک نئی 12 ماہ کی ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آسٹریلیا کا تعلیمی نظام یہود دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) کی روک تھام کرے، اس سے نمٹے اور اس کا مؤثر جواب دے۔ خیال رہے کہ 4 روز قبل سڈنی کے بونڈائی ساحل پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے متعدد افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago