اردو نیوز اپڈیٹس

مسلسل بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
مسلسل بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق کمبوڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی فوج کے حملوں میں متعدد شہری ہلاک اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔فریقین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں، صدر ٹرمپ امید رکھتے ہیں کہ فریقین معاہدے کی پاسداری کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فائر بندی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک امن کیلئے تیار ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا، تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اس کے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

10 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

10 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

10 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

10 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

10 hours ago