پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور موثر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ڈرون ساز کمپنی ’پاور یو ایس‘ کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بازار 9 بجے اور شادی…