اردو نیوز اپڈیٹس

آپریشن سندور کے بعد بھارت کا مبینہ فالس فلیگ منصوبہ بے نقاب سیکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں مبینہ ناکامی اور سفارتی تنہائی کے بعد بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔ اور اسی تناظر میں پرانے طریقہ کار کے تحت فالس فلیگ ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیردفاع اور خفیہ ایجنسی “را” انتخابات کے قریب آتے ہی مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پر بے بنیاد بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔ بھارتی جیلوں میں قید افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کارروائیوں کا خدشہ ہے۔ جس کا مقصد عالمی توجہ ہٹانا اور داخلی سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہو سکتا ہےدوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ماضی میں بھی اس نوعیت کی حکمت عملی استعمال کرتا رہا ہے۔ تاہم عالمی برادری اب ایسے بیانیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر ایسے الزامات کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے تاکہ صورتحال کی درست تصویر سامنے آ سکے۔عالمی ماہرین کے مطابق مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، بھارت کے مسترد شدہ فالس فلیگ ڈرامے کا تسسل واضح کرتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے اس نے کوئی سبق نہیں سیکھا، اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔ماہرین کے مطابق اقوامِ عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈےاورریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنزکی تاریخ سےبخوبی آگاہ ہیں، معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اورکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مؤثراور فیصلہ کن ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

12 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

12 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

12 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

12 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

13 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

13 hours ago