اردو نیوز اپڈیٹس

آپریشن شعبان جاری مزید 9 خوارج ہلاک تعداد 88 ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے. جس کے دوران تازہ کارروائیوں میں مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں بلوچستان کے دشوار گزار علاقوں، پہاڑی سلسلوں اور ایسے مقامات پر کی جا رہی ہیں جہاں خارجی دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک کیے جانے والے خارجی دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جو بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آخری خارجی دہشت گرد کے انجام تک آپریشن شعبان پوری شدت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، جبکہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

21 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

21 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

21 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

21 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

21 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

21 hours ago