اردو نیوز اپڈیٹس

سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے مختلف ایلوپیتھک و ہربل ادویات اور سرنجز کے 79 نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار دے دیے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے جنوری سے 13 جولائی کے درمیان لیے گئے ادویات اور سرنجز کے نمونوں کی ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2461 نمونوں میں سے 79 نمونے منظور شدہ معیار کے مطابق نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق 30 آٹو ڈس ایبل سرنجز غیر معیاری اور جعلی پائی گئی ہیں، آٹوڈس ایبل سرنجز صرف ایک بار استعمال کے لیے ہوتی ہیں، سپلائی کی جانے والی بعض سرنجز مکمل طور پر آٹو ڈس ایبل نہیں ہیں، غیر معیاری ہونے کے باعث آٹوڈس ایبل سرنجزکا دوبارہ استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ ڈاکٹر سیدعدنان رضوی کے مطابق ایک ہی سرنج کو مختلف مریضوں پر استعمال کرنے سے انفیکشن اور علاج متاثر ہونے کا خدشہ ہے، معیاری آٹوڈس ایبل سرنجز سے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور خون سے منتقل ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 20 ہربل مصنوعات میں ایلوپیتھک اجزا کی موجودگی پائی گئی جبکہ 9 ادویات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

22 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

22 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

22 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

22 hours ago