پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔وفاقی وزیر اطالعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائی اپنے اہداف کے مطابق کامیابی سے جاری ہے اور دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک جبکہ 696 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، کارروائی کے دوران دشمن کی 226 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 35 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے، افغانستان بھر میں 56 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپریشن کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینا ہے اور یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مقررہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں کر لیے جاتے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…