اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر اظہار تشویش

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے بھارت کے ساتھ جوہری تعاون پر تحفظات ہیں، ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں کسی کو استثنیٰ نہیں۔جمعرات کے روز پاکستان نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم کی طویل مدتی فراہمی اور جوہری ری ایکٹر ٹیکنالوجی میں ممکنہ تعاون کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم کی سپلائی اور چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز سمیت جدید جوہری ری ایکٹر ٹیکنالوجی میں ممکنہ تعاون کے معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سول جوہری تعاون کے شعبے میں کسی مخصوص ملک کو دی جانے والی ایک اور رعایت ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1974 میں بھارت کا جوہری تجربہ کینیڈا کی فراہم کردہ ری ایکٹر سے حاصل شدہ پلوٹونیم کے ذریعے کیا گیا تھا، جس کے بعد ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ قائم کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے اپنی تمام سول جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں نہیں دیا اور نہ ہی اس معاہدے کے تحت ایسا کرنے کا کوئی واضح وعدہ کیا ہے۔ کئی جوہری تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنہ سے باہر ہیں جب کہ یہ بھی واضح نہیں کہ اس معاہدے کے ساتھ عدم پھیلاؤ کے حوالے سے کون سی ضمانتیں دی گئی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بیرونی یورینیم سپلائی بھارت کو اپنے مقامی ذخائر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی سہولت دے سکتی ہے، جس سے اس کے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافہ اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک عدم توازن مزید بڑھ سکتا ہے۔پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ سول جوہری تعاون غیر امتیازی اور مساوی معیار پر مبنی ہونا چاہیے اور ایسے ممالک پر بھی یکساں طور پر لاگو ہونا چاہیے جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق منتخب رعایتیں عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور خطے و دنیا کے امن و سلامتی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

1 hour ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

1 hour ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

1 hour ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

1 hour ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

1 hour ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago