اردو نیوز اپڈیٹس

اب گاڑی خود چلے گی روبو کار جو آپ خرید بھی سکتے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیاں فی الحال صرف چند ممالک میں رائیڈ شیئرنگ سروسز کے لیے دستیاب ہیں۔مگر آپ ایسی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں جو خود ڈرائیو کرسکتی ہو اور آپ کو کبھی کبھار ہی اسٹیئرنگ وہیل تھامنے کی ضرورت ہو تو اب ایسا ممکن ہونے والا ہے۔لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر ٹینسر روبو گاڑی کو پیش کیا گیا۔خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی یہ گاڑی عام افراد کے لیے تیار کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق آپ خود بھی اس گاڑی کو چلا سکتے ہیں، بس ڈرائیور سیٹ پر بیٹھ کر ٹچ اسکرین ڈسپلے پر بیٹھ کر بٹن دبانے پر اسٹیئرنگ وہیل اور بریک پیڈلز وغیرہ نمودار ہوتے ہیں۔خودکار ڈرئیونگ موڈ میں اسٹیئرنگ وہیل ڈرائیور سیٹ کی سائیڈ اسکرین کے اندر موجود ہوتا ہے۔اس میں درجنوں مائیکرو فونز بھی نصب ہیں جن کے ذریعے آپ گاڑی کو ہدایات دے سکتے ہیں جیسے ائیر کنڈیشنر کو ایڈجسٹ کراسکتے ہیں یا گاڑی کا شیشہ نیچے کراسکتے ہیں۔گاڑی میں ہر مسافر کی اپنی اسکرین ہوگی جبکہ مجموعی طور پر 4 ڈسپلے دستیاب ہوں گے۔ہر ڈسپلے کے اوپر ایک کیمرا نصب ہوگا جو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرے گا۔ڈرائیور سیٹ پر موجود فرد اس وقت ایسا کرسکے گا جب گاڑی خودکار ڈرائیونگ موڈ پر ہوگی۔اس میں کیمرے، لیڈار، ریڈار اور الٹرا سونک سنسرز نصب ہیں جو سڑک پر چلتے ہوئے اشیا کو دیکھتے ہیں یا راستہ تلاش کرتے ہیں۔گاڑی کے ہر کونے میں چھوٹے بیرونی ڈسپلے ہیں جو راہ گیروں کو بتاتے ہیں کہ وہ سڑک سے گزر سکتے ہیں۔یہ گاڑی سلور اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگی۔کمپنی نے ابھی اس روبو کار کی قیمت نہیں بتائی مگر یہ ضرور بتایا کہ یہ رواں سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔اسے سب سے پہلے امریکا، یورپ اور متحدہ عرب امارات میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

6 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

7 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

7 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

7 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

7 hours ago