اردو نیوز اپڈیٹس

ادویات کی آن لائن تشہیر ڈریپ نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنیکی درخواست کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیرقانونی فروخت کے معاملے پر پی ٹی اے کو ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کردی۔ڈریپ نے ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت عوامی صحت کے لیے خطرہ ہے، سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نسخے کے بغیر ادویات کی تشہیر پر تشویش ہے۔ڈریپ کے مطابق جنسی صحت، وزن میں کمی اور ذہنی امراض کی ادویات کی آن لائن فروخت غیرقانونی ہے، سوشل میڈیا اشتہارات لوگوں کو خود علاج کی طرف مائل کر رہے ہیں، بغیر اجازت ادویات کی تشہیر اور فروخت ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ بھارت اور ایران سے اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ڈریپ کے مطابق غیرمعیاری ادویات سنگین مضر اثرات اور جان لیوا پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہیں۔ڈریپ نے اشتہارات کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی، اس کے علاوہ خلاف ورزی پر جرمانے، ادویات ضبطی اور قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی صدر ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…

54 minutes ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2…

56 minutes ago

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید…

58 minutes ago

چینی سبزی فروش کا دکان پر میک اپ کرنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے…

1 hour ago

بھارت بندر شراب پی کر دکان میں ہی سو گیا دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ…

1 hour ago

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

23 hours ago