پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کیاسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان امریکا دو طرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دیرپا امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت قابلِ تحسین ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور امریکا کے درمیان مستقل رابطے ضروری ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں…